Tabassum

Add To collaction

مسٹر شاہ

وہ ابھی نماز پڑھ کر بیٹھی تھی 

اپنے گھٹنوں کے گرد بازو لپیٹے 
تھوڑی گھٹنے پر ٹِکائے ۔۔۔۔۔
وہ بالکل خاموش بیٹھی تھی 
جب موبائل کی رنگ ٹون نے اسے اپنی جانب متوجہ کیا 
اس نے ہاتھ نہیں بڑھایا خاموشی سے موبائل سکرین پر چمکنے والے نام کو دیکھنے لگی ۔۔۔۔
جان شاہ کا نام جگمگا رہا تھا 
تبھی شاہ کی طرف سے ایک آڈیو موصول ہونے کا نوٹیفیکشن دیکھ کر اس کا دل تیزی سے دھڑکا ۔۔۔۔۔
جان شاہ نے جلدی سے موبائل اٹھایا 
اور پلے دبایا ۔۔۔۔۔
"يسٓ
وَٱلۡقُرۡءَانِ ٱلۡحَكِيمِ
موبائل سے شاہ کی خوبصورت آواز میں تلاوت بلند ہونے لگی ❤
اس نے آنکھیں بند کی 💕
2 دن پہلے ۔۔۔۔۔
اس نے شاہ سے کہا تھا 
" میں اب تمہارے ساتھ نہیں رہنا چاہتی "
کیا ؟😯
شاہ کو جیسے شاک لگا تھا 
میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ؟
ہاں .....
اس نے بے رحمی سے کہا ۔۔۔
وہ کافی دیر تک کچھ نہیں بولا تھا ۔۔۔۔۔
کیا سچ میں ؟
وہ پتہ نہیں کونسی یقین دہانی چاہتا تھا ۔۔۔۔۔
ہاں 💔
جان شاہ نے بمشکل کہا 
آنکھیں پتہ نہیں کب بھیگ چکی تھی ۔۔۔۔۔
یہ الفاظ اس نے کیسے کہے تھے بس وہی جانتی تھی 💔
دل سے کہہ رہی ہو ؟
شاہ نے پھر پوچھا 
ہاں !
آنسوؤں کا گولہ اس کے حلق میں اٹکا 
جیسے تمہاری خوشی 
شاہ کے انداز میں نا جانے کیا تھا ''
جان شاہ کے آنسو بے آواز گرنے لگے 
وہ مڑ کر جانے لگا 
سنو .....
وہ اسے پکار بیٹھی 
جی ....
شاہ کے قدم تھمے 
اگر کچھ مانگوں تو ملے گا ؟؟
جان شاہ کے انداز میں ایک امید تھی ۔۔۔۔۔
کیا ؟
شاہ بس اتنا ہی بول پایا
"یٰسین " 
سورت یٰسین سنا سکتے ہو مجھے ؟؟
ہاں !
وہ مڑا نہیں تھا ۔۔۔۔
اس نے کہا ۔۔۔۔۔
ریکارڈ کر کے بھیج دینا پلیز
ہاں ۔۔۔۔ 
بھیج دونگا ۔۔۔۔۔
شاہ کی آواز بہت مدھم تھی 
اور آج ۔۔۔۔
إِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
یہاں سے وہاں 
اس کے چہار سو شاہ کی آواز بکھری تھی ❤
اس کے آنسو گرنے لگے 
ساری خاموشی ٹوٹ گئی 
عَلَىٰ صِرَٲطٍ مُّسۡتَقِيمٍ
اس کے اندر جیسے کچھ پگھلنے لگا تھا ۔۔۔۔
کہیں کوئی برف پگھلنے لگی تھی ۔۔۔۔ 
سورہ یسین❤
اس کی ہر سانس میں 
ایک ایک لفظ اترنے لگا ۔۔۔۔۔
وہ اچانک پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔۔۔۔
اسے آج سمجھ آیا تھا 
کہ اسے کیا چاہیے ۔۔۔۔
اسے یہ آگہی کہاں آ کر ملی تھی 
کس موڑ پر 💔
وہ اس تلاوت کو ہمیشہ سننا چاہتی تھی ❤
اور اسی ایک شخص کی آواز میں سننا چاہتی تھی ۔۔۔۔۔
اسے صرف روحانی محبت چاہیے تھی ۔۔۔۔۔
اور ساری دنیا میں سے 
صرف اس ایک شخص سے چاہیے تھی🔥💔
"شاہ"

   15
1 Comments

Yusuf

26-May-2023 06:06 PM

Very good 👍

Reply